سرینگر //لال بازار میںپولیس نے نقب زن کو گرفتار کر کے اس کی تحویل سے چوری کا سامان بر آمد کرلیا ۔پولیس اسٹیشن لال بازار کو برکت علی ساکن ہاکہ بازار کی جانب سے ایک شکایت موصول ہوئی کہ اُس کے رہایشی مکان سے نامعلوم چورو ں نے موئل فون ،سائیکل اور جنریٹراڑالیا جس پر پولیس نے کیس زیر نمبر 33/2017,U/S 457,380,RPC درج کر کے تفتیش شروع کی ۔دوران تفتیش پولیس نے چند مشتبہ افرادسے پوچھ تاچھ کی اور عادل احمد ڈار ساکن خانیار کے نشاندہی پر پولیس نے چوری کیا گیا سامان بر آمدکیا۔