لاس ایجلس/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ نو روز بعد بھی بے قابو ہے ، ریسکیو ٹیموں کو تیز ہواؤں کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے پر پابندی عائد کردی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے ، راکھ اور گرد میں بھاری دھاتیں اور دیگر خطرناک مواد شامل ہوسکتا ہے ۔ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور یہ شامل مشرق میں برینٹ ووڈ تک پھیل گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے ابتدائی طور پر تخمینہ لگایا تھا کہ بیمہ کمپنیوں کو متاثرین کو کلیمز کی ادائیگی میں 20 ارب ڈالر تک ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں تاہم اس کا پھیلاؤ اور نقصان بڑھنے کے باعث اب یہ تخمینہ 30 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے ۔ آگ میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 12,300 سے زیادہ انفرااسٹرکچر تباہ ہو گئے ہیں۔پالیسیڈس آگ لاس اینجلس کے علاقے میں سب سے بڑی فعال جنگل کی آگ میں سے ایک ہے ، جس نے اب تک 23,713 ایکڑ رقبہ کو جھلسا دیا ہے ۔ 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر 22 فیصد قابو پا لیا گیا ہے ۔ یہ ایک دن پہلے 17 فیصد تھا۔کیلی فورنیا ڈپارٹمنٹ آف فاریسٹری اینڈ فائر پروٹیکشن (کیل فائر) نے جمعرات کو ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ ‘‘موسم کے حالات موسمی طور پر معمول پر آ گئے ہیں اور توقع ہے کہ آگ اس کے موجودہ دائرہ میں رہے گی جس میں کوئی اور اضافہ متوقع نہیں ہے ۔
تعلیمی سرگرمیاں معطل
لاس اینجلس/عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک/امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں شہر اور اس کے گردونواح میں 11 روز سے لگی آگ کے باعث تعلیمی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔لاس اینجلس کے یونیفائیڈ اسکولز ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ البرٹو کاروالہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسکولوں کی ایک کثیر تعداد یا جل کر راکھ بن گئی ہے یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے ۔آتشزدگی کی وجہ سے شہر میں تعلیمی
سرگرمیاں کافی حد تک متاثر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کاروالہو نے بتایا کہ آگ سے تباہ ہونے والے کچھ اسکولوں کی تعمیر نو میں دو سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔آگ کے نتیجے میں ناقابل استعمال ہونے والے بعض اسکولوں کے طلباء کو عارضی طور پر علاقے کے دوسرے اسکولوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔بہت سے اسکولوں نے تعلیمی سرگرمیوں کو موجودہ توجہ، بحالی اور کمیونٹی کا احساس قائم کرنے کی کوششوں پر مرکوز کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔پاسادینا یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ نے اپنے تمام اسکولوں کو، جو کہ 14,000 طلباء کو خدمات فراہم کرتے ہیں، کو اس ہفتے بند رکھا اور اس کے بجائے طلباء کو آن لائن خدمات فراہم کی ہیں ۔