Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

لاثانی قائد پیغمبر آخر الزمانﷺ نذرانہ عقیدت

Towseef
Last updated: September 16, 2024 11:05 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ابو نعمان محمد اشرف بن سلام

خالق کائنات کی نعمتوں کا شمار اسی طرح محال ہے جیسے سورج کی روشنی میں ستارے گننا۔اللہ تعالیٰ نے جو سب سے بڑھا احسان دونوں عالموں پر فرمایا وہ اپنے محبوب امام الا نبیاء، خاتم النبیین حضرت احمد مجتبیٰ محمدرسول اللہ ﷺ کو عالم دنیا میں مبعوث فرما کر کیا ہے۔آپﷺ کو اللہ تعالیٰ نے ربیع الاول (موسم بہار)میں دنیا میں بھیجا۔عربی زبان میں’’ ربیع‘‘ بہار کے موسم کو کہتے ہیں، فطرت کا یہ کتنا حسین امتزاج ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری ہوئی خزاں اپنی بساط لپیٹ کر رخصت ہوچکی تھی۔مشاطہ بہار عروس چمن کو آراستہ وپیراستہ کرنے میں محوتھی اور بے رنگ خاکہ دہر میں قدرت کی رنگینیاں بھری جاری تھیں۔ پیغمبر آخر الزمانﷺکی آمد پر اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ نے ساری زمین کو سرسبز کردیا اور روئے زمین کی خشک اورگلے سڑے درختوں کو بھی پھلوں پھلولوں سے لاد دیا۔ ہرسمت رحمتوں اور برکتوں کی بھر مار کردی اور قحط زدہ علاقوں میں رزق کی اتنی کشاد گی فرمادی کہ وہ سال خوشی اور فرحت والاسال کہلایا۔ ولادت مصطفیٰﷺکے پورے سال اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں کا نزول جاری رہا، جب ظہورقدسی کی وہ سعید ساعتیں جن کا ان گنت صدیوں سے انتظار تھا،گردش ماہ و سال کی کروٹیں لیتے لیتے اس لمحہ منتظرمیں سمیٹ آئیںجس میں خالق کا ئنات کے بہترین شاہکار کو منصہ غاکم پر اپنی ضیا پاشیوں سے جلوہ گر ہونا تھا تو مشاطہ فطرت نے ایسی ایسی آرائشوں اور زیبائشوں کا اہتمام کیا جس کی نظیرازل سے ابدتک نہ کبھی تھی اور نہ کبھی حیطہ خیال میں آسکتی ہے۔

چھٹی صدی عیسوی کی آخری تہائی ملک عرب کا مشہور اور مقدس شہر مکہ میں رحمت الہی کے فیصلے کے مطابق صبح صادق کے وقت قبل از طلوع آفتاب ۱۲ ربیع اوّل ۵۷۰ء میں پیر کی وہ مبارک صبح جب وہ نور افلاک ، باعث تخلیق امام الا نبیاء،حضرت احمد مجتبیٰ محمدمصطفےﷺ نے اپنے نورانی قدم سے اس ظلمت کدہْ عالم کو منور فرمایا۔ اس نور نبوتﷺ نے جب اْجالاشروع کیا ہے تو دنیا طرح طرح کی تاریکیوں اور گہرے اندھیروں میں اٹی ہوئی تھی۔ جہالت نے ایک خدا کی خدائی میں کتنوں کو ساجھے دار بنا دیا تھاا سکا شمار نہیں۔ خاتم النبیینﷺ نے اپنی عظیم الشان اصلاحات کا سنگ بنیاد عقیدۂ توحید پر رکھا۔ آپﷺ نے بندہ اور اس کے خالق کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کر دیا اور درمیانی واسطوں کو مٹایا۔’’ور فعنالَکَ ذِکرَکَ‘‘ یہ ذکر کل بھی بلند تھی‘ آج بھی بلند ہے اور کل بھی بلند رہے گا۔ یہ ذکر ازل سے بلند ہے اور ابد تک بلند رہے گی۔ یہ ذکر اس گھڑی تک بلند رہے گا جب تک اللہ کا نام بلند ہے اور اس وقت تک موجود رہے گا جب تک اللہ موجود ہے اور اللہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ میلاد شریف کو موجودہ شکل میں منانے کا آغاز ساتویں صدی ہجری کے اوائل میں اِربل کے حکمران سلطان صلاح الدین ابوبیؓ کے بہنوئی سلطان مظفر کے دور میں ہوا۔ہم میلاد النبیﷺ کے جلوس کااہتمام کر تے ہیں ،دل سے محبت رسولﷺ کا مظاہرہ کریں ۔ میلاد کی خوشیوں کو جزوایمان سمجھیں۔یہ سب اپنی جگہ درست اور حق ہے مگر انہیں اس کے تقاضوں کوبھی بہرحال مدنظر رکھنا چائیے ۔ میلادلنبی ﷺ موقع پر حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی ؒ نے ایک بہت ہی فکر انگیز اور بصیرت افروز بات تحریر فرمائی ہے جو اہل محبت کے لئے نہایت ہی لذت بخش ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ اس جگہ میلاد کرنے والوں کے لئے ایک سند ہے کہ یہ رسول رحمتﷺکی شب ولادت میں خوشی مناتے ہیں اور اپنا مال خرچ کرتے ہیں۔مطلب یہ ہے کہ جب ابو لہب کو جو کافر تھااور اس کی مذمت میں قرآن نازل ہوا، امام الانبیاؐ کی ولادت پر خوشی منانے،اور باندی کا دودھ خرچ کرنے پرجزا دی گئی تو اس مسلمان کا کیا حال ہو گا جو رسول اللہ ﷺ کی محبت میں سرشار ہو کر خوشی مناتا ہے اور اپنا مال خرچ کرتا ہے۔ رابطہ ۔اوم پورہ ،بڈگام ،(9419500008)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?