سرینگر//لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انفورسمنٹ ونگ نے غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کیلئے اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے نگین میں ایک منزلہ مکان ، رنگراسٹاپ اورسعدہ کدل میں دکانیں و رہائشی مکانات کو مسمار کردیا۔ انفورسمنٹ آفیسر ایل ڈی اے کی نگرانی میں سعدہ کدال اور جوگی لنکر میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے بھی انہدام مہم کی نگرانی کی۔ خلاف ورزی کرنے والے کووڈ لاک ڈاؤن کا ناجائزفائدہ اٹھا رہے ہیں اور غیر قانونی ڈھانچوںکو بڑھاوا دینے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں رہنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ممنوعہ علاقوں میں کسی بھی طرح کی تعمیری سرگرمیاں نہ کریں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ اپنے علاقوں میں اس طرح کی کوئی غیر قانونی سرگرمی پائیں تو لائوڈا کومطلع کریں۔