پونچھ// ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی بھیانک آگ سے بارودی سرنگیں پھٹ گئیں جن کی وجہ سے زوردار دھماکے ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 20 اور 21 فروری کی درمیانی رات پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے جنگل میں آگ نمودار ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اس آگ سے لائن آف کنٹرول پربچھائی گئی زیر زمین کئی سرنگیں پھٹ گئیں۔تاہم بارودی سرنگیں پھٹنے کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکار جہاں ایک طرف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں وہیں جنگجوئوں کی طرف سے جنگل میں آتشزدگی کی آڑ میں دراندازی کرنے کی کوششوں پر بھی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں۔