کپوارہ//ضلع مجسٹریٹ کپوارہ نے لائسنس والی بندوقوں کے مالکان کو 5دنوں کے اندر اندر اپنے ہتھیار متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت اُن اطلاعات کے پس منظر میں جاری کی گئی ہیںجن میں ورنو لولاب کے تین شہریوں کی گمشدگی کی بات کہی گئی تھی جو کہ لشی کوٹ کے بلندجنگلوں میںشکار کے لئے گئے تھے اوربرفاتی تودے کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے ۔جن کا آج تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔اُدھر ضلع انتظامیہ نے کہا ہے کہ سٹیٹ وائیلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ریاست میں جنگلی جانوروں کا شکار ممنوع ہے اور اس ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔