عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی //جون کے مہینے میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں چنے کی دال کی قیمت میں 11 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیاز کی قیمت میں 67 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تور، اڑد اور مونگ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ملک میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کی اوسط قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں دیکھا گیا ہے جس میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چنے اورارہر (تور) کی دال کی قیمتوں میں اوسطاً 2 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔وزارت اور امور صارفین کے اعداد و شمار کے مطابق چنے کی دال کی قیمت 31 مئی کو 86.12 روپے فی کلو تھی جس میں 2.13 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا یعنی 19 جون تک 1.84 روپے اور قیمت بڑھ کر 87.96 روپے ہو گئی۔ارہر (تور) دال کی قیمت 31 مئی کو 157.2 روپے فی کلو تھی جس میں 19 جون تک 4.07 روپے یعنی 2.58 فیصد اضافہ ہوا اور قیمت بڑھ کر 161.27 روپے فی کلو ہوگئی۔اڑد کی دال کی اوسط قیمت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 31 مئی کو قیمت 125.79 روپے تھی جو بڑھ کر 126.69 روپے فی کلو ہوگئی۔ اس کا مطلب ہے کہ اس عرصے کے دوران 0.90 پیسے 0.71 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔جون کے مہینے میں مونگ کی دال کی اوسط قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 31 مئی کو قیمت 118.32 روپے تھی جو 19 مئی تک 119.04 روپے فی کلو ہو گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ اس عرصے کے دوران قیمت میں 0.72 روپے یعنی 0.60 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ملک میں مسوردال کی اوسط قیمت میں 0.22 روپے یعنی 0.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے قیمت جو 31 مئی کو 93.9 روپے تھی بڑھ کر 94.12 روپے ہو گئی۔ملک کی راجدھانی دہلی میں چنے کی دال کی قیمت 31 مئی کو 87 روپے تھی جو 19 جون کو بڑھ کر 97 روپے فی کلو ہو گئی۔ اس عرصے کے دوران چنے کی دال کی قیمت میں 11 فیصد یعنی 10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ارہر (تور)کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے یعنی تور کی قیمت میں 2.31 فیصد یعنی 4 روپے۔ جس کے بعد دہلی میں دالوں کی قیمت 31 مئی کو 173 روپے فی کلو گرام تھی جو 19 جون کو بڑھ کر 177 روپے فی کلو ہو گئی۔دہلی میں اڑد کی دال بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ جس میں جون کے مہینے میں 3.52 فیصد یعنی 5 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 31 مئی کو دہلی میں اڑد کی دال کی قیمت 142 روپے تھی جو بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہو گئی۔دہلی میں مونگ کی دال میں 3.25 فیصد یعنی 4 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسے میں مونگ دال کی قیمت جو 31 مئی کو 123 روپے تھی، 19 جون کو بڑھ کر 127 روپے فی کلو ہو گئی۔ملک کی راجدھانی دہلی میں مسور کی دال کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 31 مئی کو دال کی قیمت 90 روپے تھی لیکن 19 مئی کو بھی 90 روپے فی کلو گرام پر دیکھی گئی۔