قیدیوں کے اہل خانہ کو قانونی معاونت کیلئے ڈی ایل ایس اے کی مہم کا آغاز

 جموں // ضلع لیگل سروسز اتھارٹی جموں کی جانب سے چیئرمین (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج )ونود چٹر جی کول کی جانب سے پیر کے روزڈسٹرکٹ جیل امبپھلا اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال ،جموں کے قیدیوں کے اہل خانہ کوقانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا گیا۔اس سلسلہ میں لیگل سروسز اتھارٹی جموں نے جیل کے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کیلئے سیکرٹری لیگل سروسز اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان ،گورنمنٹ ایم اے ایم کالج کے شعبہ سائکالوجی کے سربراہ پروفیسر شائبلا وانی ، ایڈوکیٹ جیوتی شرما ، ماسٹر ٹرینرپروفیسر اجیت انگرال،ڈاکٹر منو اروڑہ، ایڈوکیٹ ششی چندر،دیپالی کپور اور زیشان احمد چوہان کے علاوہ ریٹینر وکلاپر مشتمل ایک ریسورس پول تشکیل دی ہے۔ریسورس پول جیل کے قیدیوں کے مدوں کا تجزیہ کرے گی اور انکے اہل خانہ کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ انہیں لیگل سروسز اتھارٹیز اور مرکزی و ریاستی سرکار کی سکیموں کی سرگرمیوں کے متعلق جانکاری دیں گے ،سیکرٹری لیگل سروسز اتھارٹی جموں نے DLSA کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیموں کو جانکاری دی ۔