سرینگر//دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے مزاحمتی قیادت کیخلاف جاری کریک ڈاﺅن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ 26 اپریل سے تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی معاون صوفی فہمیدہ مقید ہیں۔بیان کے مطابق آسیہ مختلف عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی بند ہیں جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں داخل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔بیان کے مطابق آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کو جموں میں انتہائی گرمی اور ابتر صحت کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔نسرین نے کہا کہ جیل حکام ان کے اہل خانہ کو بھی ان دونوں خواتین سے ٹھیک طرح سے ملنے نہیں دیتے۔