صوبائی کمشنر کی تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے وادی کے تمام کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو قومی شاہراہ کے پاس کسی بھی طرح تعمیر کھڑا کرنے کے سلسلے میں وضع کی گئی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی پابندی کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اورقومی شاہراہ کے پاس کے علاقے کو ’’نوکسنٹرکشن زون‘‘ قراردیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر نے لیہہ اور کرگل سمیت وادی کے تمام ترقیاتی کمشنروں کو اس پابندی پر من وعن عملدر آمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قومی شاہراہ کے پاس کسی بھی طرح کی غیر قانونی تعمیرکھڑا کی جارہی ہو تو اُسے فوراًہٹایا جانا چاہیے۔