رام بن //کمشنر سیکرٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سنجیو ورما نے رام بن میں قومی شاہراہ کو چار لین بنانے کے پروجیکٹ پر کئی مقامات پرجاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اُنہوںنے ا یس ای ، پی ڈبلیو ڈی ،ڈوڈہ کو چار لیننگ پروجیکٹ کے لئے نشاندہی کئے ہوئے ڈھانچوں کو منہدم کرنے کے لئے مطلوبہ اہلکاروں کے ہمراہ رام بن میں خیمہ زن رہنے کی ہدایت دی ۔اُنہوںنیکنسٹر یکشن ایجنسئوں سے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تال ومیل بنانے کے لئے بھی کہا ،تاکہ پروجیکٹ کو عملانے میں حائل در پیش روکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔اُنہوں نے تمام متعلقین کو قومی شاہراہ کی چال لیننگ کی اہمیت کے مد نظر کام میں سرعت لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی ،پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی ایم ٹی اٹارڈے، اے ڈی سی انگریز سنگھ ،سی پی او اوتم سنگھ ۔ایس ای آر اینڈ بی پی ڈبلیو ڈی این ڈی خواجہ، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی اودھمپور اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقررہ مدت میں نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی۔اس سے قبل تعمیراتی کمپنیوں کے انجینئروں بشمول گمائوں، ایچ سی سی، نویُگ اور رمکی نے میٹنگ میں پروجیکٹ کے منصوبہ ،کام کی رفتار ،زمین حصولی وغیرہ کی جانکاری دی۔