بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر میں قومی شاہراہ پر پلاسٹک کوڑا کرکٹ کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے سے متعلق تجویز پیش کرنے کیلئے کمیٹی کو تشکیل دیا گیا جبکہ محکمہ آفات سماویٰ انتظامات،باز آبادکاری،ریلیف و تعمیر نو میں ٹھیکوں کو تفویض کرنے کیلئے بھی ایک معاہدہ کمیٹی کے قیام کوہری جھنڈی دکھائی گئی۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اس کمیٹی کی کمان مکانات و شہری ترقی کے انتظامی سیکریٹری کو سونپی گئی۔9رکنی کمیٹی میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انتظامی سیکریٹری، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ان کے جموں کے ہم منصب محکمہ دیہی ترقی کشمیر کے ڈائریکٹر اور ان کے جموں کے ہم منصب،ڈائریکٹر رول سینی ٹیشن جموں کشمیر اور ان اور ڈائریکٹر اربن لوکل باڈئز کشمیر اور ان کے جموں کے ہم منصب ممبران ہوںگے۔ایک اور علیحدہ حکم نامہ کے مطابق محکمہ آفات سماویٰ انتظامات،باز آبادکاری،ریلیف و تعمیر نو میں ٹھیکوں کو تفویض کرنے کیلئے بھی ایک معاہدہ کمیٹی کے قیام کو منظوری دی گئی۔ اس کمیٹی کی سربراہی محکمہ آفات سماویٰ انتظامات،باز آبادکاری،ریلیف و تعمیر نو کے انتظامی سیکریٹری کو سونپی گئی۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق12رکنی کمیٹی میں ڈیولپمنٹ کمشنر تعمیرات عامہ کے سیکریٹری،محکمہ تعمیرات عامہ،جل شکتی کشمیر، آبپاشی و فلڈ کنٹرول کشمیر اور انسپکشنز،کوالٹی کنٹرول و ڈئزائنس اور میکنیکل کے چیف انجینئروں کے علاوہ محکمہ آفات سماویٰ انتظامات،باز آبادکاری،ریلیف و تعمیر نو کے ڈائریکٹر فائنانس کمیٹی کے ممبران ہوںگے۔ کمیٹی میں محکمہ آفات سماویٰ انتظامات،باز آبادکاری،ریلیف و تعمیر نو کے ڈائریکٹر وجوائنٹ ڈائریکٹر(پرسنل) محکمہ خزانہ اور محکمہ صنعت و حرفت کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ ہو،بھی ارکان میں شامل ہوںگے۔