قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بلا خلل نقل و حرکت جاری

محمد تسکین

بانہال//پیر کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کے دو طرفہ ٹریفک اور ٹرکوں اور ٹینکروں کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف چلنے کی اجازت تھی اور ٹریفک کی آواجاہی کا سلسلہ شام تک جاری تھا ۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پر ٹریفک جاری رہا تاہم ناشری کے ڈھلواس ، مہاڑ ، رانسو اور شیر بی بی اور بانہال قصبہ میں ٹریفک کی نقل و حرکت تنگ اور سڑک کی خراب حالات کے پیش نظر آہستہ رہی ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح سے جموں اور وادی کشمیر سے ٹریفک مسافر گاڑیوں جو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی جبکہ یکطرفہ ٹریفک میں قاضی گنڈ سے ٹرکوں اور خالی ٹینکروں کو جموں کی طرف جانے کی اجازت تھی ۔ انہوں نے گاڑی والوں سے اپیل کی کہ وہ رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں گاڑیوں کو قطاروں میں چلائیں اور متاثرہ علاقوں میں اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں ۔