محمد تسکین
بانہال // جمعرات کی صبح سے ہی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بغیر کسی خلل کے جاری رہی تاہم ناشری اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر وقفے وقفے کا ٹریفک جام بھی رہا ۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز مسافر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مال بردار گاڑیوں نے دوطرفہ ٹریفک میں اپنی اپنی منزلوں کا رخ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسافر بردارگاڑی والوں سے روزانہ مشتہر کی جانے والی ٹریفک ایڈوائزری سے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ناشری اور بانہال کے سیکٹر کو دن کے اوقات میں ہی پار کریں کیونکہ اس سیکٹر میں متعدد مقامات پر پسیوں اور پتھروں کے گرنے کا خطرہ لگا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر میں سڑک کی حالت کئی مقامات پر یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے ذور ٹریفک کی نقل و حرکت سست رفتاری کا شکار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے گاڑی والوں سے اپیل کہ وہ بانہال اور ناشری کے درمیانی سیکٹر میں اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں اور قطاروں میں چلا کریں۔