محمد تسکین
بانہال //جمعہ کی سہ پہر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اس وقت ٹریفک کی نقل و حرکت معطل کی گئی جب خونی نالہ کے مقام پر پہاڑی سے کھسک کر بھاری تعداد میںپتھر گر آئے۔3بجکر 25منٹ پر پسی گرنے کے فوراً بعد ٹریفک بند کیا گیا اور مشینری کو کام پر لگایا گیا۔تقریباً 2گھنٹے کے بعد شاہراہ کو یکطر فہ طور پر قابل آمد و رفت بنایا گیا اور گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ خونی نالہ مندر کے پاس گر آئی بھاری پسی کی وجہ سے شاہراہ بندہوگئی ۔شاہراہ کی بحالی کیلئے فورلین شاہراہ تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے اور دو گھنٹے کے بعد تڑیفک بحال کیا گیا۔