محمد تسکین
بانہال// جمعہ کے روز برفیلی ہواؤں ، بند شاہراہ اور شدید سردی میں پھنسنے مسافروں کو بچاؤ کیلئے بچاؤ کاروائیوں کا ایک مشترکہ آپریشن چلایا گیا اور درماندگی کا شکار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا کر انہیں راحت پہنچائی گئی۔ جمعہ کے روز ایس ڈی ایم بانہال محمد نصیب کی قیادت میں پولیس، سول انتظامیہ، فوج اور بانہال والنٹیئرز کے رضاکاروں نے شیر بی بی اور ناچلانہ کے درمیان پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور مرد، خواتین اور بچوں پر مشتمل مسافروں اور سیاحوں کو فوج کی 23راشٹریہ رائفلز کے کیمپ ناچلانہ منتقل کیا گیا، جبکہ متعدد مسافروں کو جمعیت اہلحدیث کے زیر انتظام سنٹرل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ آف قرآن و سنہ ناچلانہ میں ٹھہرایا گیا، جہاں انہیں کھانے پینے، گرم کپڑوں اور رہائش کی سہولیات فراہم کی گئیں۔