سرینگر//قمر واری میں آگ کی واردات کے دوران 3منزلہ رہائشی مکان جل گیا۔قمر واری سرینگر میں کل ایک تین منزلہ رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔مقامی لوگ اور آگ بجھانے والا عملہ جائے موقعہ پر پہنچ گیا اور آگ کو بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ کئی گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔