پلوامہ//پلوامہ کے قلم پورہ علاقے میں فوج نے اس وقت ہوائی فائرنگ کی جب کچھ نوجوانوں نے فوج کی گشتی پارٹی پتھراو کیا ہے ۔ اس موقعہ پر جہاں فوج نے ہوا میں کچھ گولیاں چلائی ہے جسکی وجہ سے علاقے میںکچھ مدت کے لئے افترا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی پلوامہ کے قلم پورہ علاقے کے میوہ باغات میں معمول کے مطابق گشت پر تھی جس کے دوران کچھ نوجوان نے فوجی پارٹی پر پتھراو کیا جس کے دورانفوج نے نوجوانوں کو تتر بتر کرنے کے لئے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں جہاں کوئی بھی شہری زخمی نہیں ہوا ہے ۔اگر چہ واقعے کے حوالے سے ابتدائی میںایک نوجوان کے سر میں پتھر لگنے کی وجہ سے زخمی ہونے کی خبر پھیلائی گئی ہے تاہم بعد میں ایس ایس پی پلوامہ نے اس خبر کی تردید کی ہے۔