بلوچستان میں تحریک انصاف کے رہنما اور مقامی سردار یار محمد رند نے قطری خاندان کو اپنے علاقے میں تلور کے شکار کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ کچھی کے لوگوں نے گزشتہ روز قطری خاندان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
سردار یار محمد رند نے بی بی سی کو بتایا کہ قطری خاندان ان کے ذاتی دوستوں کو لے کر ان کے پاس آئے تھے اور معذرت کی۔ ’انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آبادیوں میں نہیں جائیں گے اور فصلوں میں شکار نہیں کریں گے انہیں جو علاقے الاٹ کیے گئے ہیں ان تک محدود رہیں گے۔ یہ ذاتی مسئلہ نہیں تھا، اس وجہ سے ہم نے حامی بھر لی۔‘