عاصف بٹ
کشتواڑ//صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ صحت و ایف ڈبلیو میڈیکل بلاک کشتواڑ نے سبھاش پارک کشتواڑ میں ایک روزہ بلاک لیول ہیلتھ میلہ کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ ہیلتھ کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے کیا ۔بی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر ایس ایل منہاس نے کہا کہ میلہ عام لوگوں کو آگاہ کرنے اور صحت کی مختلف سکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا گیاجس میں آیوشمان بھارت (گولڈن کارڈز) کی آن لائن رجسٹریشن، این سی ڈی اسکریننگ، دماغی صحت کی سرگرمیاں جیسے یوگا اور مراقبہ وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں آیوش محکمہ، ون اسٹاپ سینٹر، آئی سی پی ایس، ای سنجیونی، آیوشمان بھارت، آر بی ایس کے اسکریننگ اور عام صحت کی جانچ کے مختلف اسٹال لگائے گئے۔ چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ نے نوجوانوں شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں تاکہ وہ ملک کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، اور خود کو منشیات کی لعت سے دور رکھیں اور اس کے خاتمے کے لیے ضلع پولیس کا ساتھ دیں ۔ اس پروگرام میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ بلاک کے مختلف علاقوںسے آئے لوگوں نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹروں کے ذریعہ ان کی سکریننگ بھی کی گئی، اس کے علاوہ مفت ادویات اور آیوشمان بھارت کے تحت رجسٹریشن کو دن بھر جاری رہنے والے پروگرام میں یقینی بنایا گیا۔
قصبہ کشتواڑ میں بلاک سطح کے ہیلتھ میلہ کا انعقاد
