بانہال // منگل کی صبح قصبہ بانہال کے ھولن علاقے میں ایک کالے ریچھ کو مردہ حالت میں پایا گیا۔لوگوں نے آج صبح ایک رابطہ سڑک کے نزدیک مردہ پڑے ریچھ کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کو دی – محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ریچھ کی موت قدرتی تھی اور اس کے جسم پر کسی بھی قسم کے زخموں کے نشان موجود نہیں تھے – انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کی ایک ٹیم نے پوسٹ مارٹم اور دیگر لوازمات کے بعد اس ریچھ کو جواہر ٹنل کے ٹاپ پر نذر آتش کرکے اسے ضائع کر دیا ہے – واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران بانہال قصبہ کے آس پاس یہ دوسرے ریچھ کی موت ہے – بستیوں کی طرف جنگلی جانوروں کے رخ کرنے کی وجہ سے عام لوگ خوف زدہ ہیں اور شام ہوتے ہی بعض علاقوں میں لوگوں کی نقل و حمل جنگلی درندوں کے ڈر کی وجہ سے مسدود ہوکر رہ جاتی ہے