Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

قدرتی حسن سے مالا مال سنتھن ٹاپ ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز | سیاحتی مقام پربنیادی سہولیات تک دستیاب نہ ہو سکی بے روز گار نوجوان دربدر ،کشتواڑ ڈیو لپمنٹ اتھارٹی کی عدم توجہی سمجھ سے بالا تر :عوام

Towseef
Last updated: May 19, 2024 10:19 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عاصف بٹ

کشتواڑ //وادی کشمیر کو خطہ چناب سے جوڑنے والی واحد قومی شاہرہ پرجہاں متعدد سیاحتی مقامات موجود ہے وہی سنتھن ٹاپ بھی کافی مشہور سیاحتی مقام اسی شاہرہ پر واقع ہے۔ سطح سمندر سے 12000فٹ کی زائد بلندی پرواقع سنتھن ٹاپ اپنی خوبصورتی کیلئے ملک بھر میں مشہور ہے جہاں موسم سرما میں پندرہ فٹ سے زائد برف جمع رہتی ہے وہی موسم گرما کے دوران برف سے لدے ہوے پہاڑ و سرسبز و ہرے بھرے پہاڑ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتے ہیں ان دنوں جہاں ریاست و بیرون ریاستوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور سیاح وادی کشمیر و دیگر مقامات کا رخ کرررہے ہیں وہی گلمرگ ، پہلگام سونہ مرگ و دیگر سیاحتی مقامات پر جہاں بھاری رش دیکھنے کو مل رہاہے وہی سنتھن سے کشتواڑ و وادی کشمیر کا دلفریب نظارے دیکھنے کیلئے بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ سنتھن کا رخ کررہے ہیں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اور قدرت کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد سنتھن کا رخ کررہی ہے اور گرمی سے راحت کی سانس لے رہی ہے۔ سینکڑوںکی تعداد میں سیاح اس علاقے کا رخ کررہے ہیں ۔سنتھن ٹاپ پر ہنوز پانچ سے اٹھ فٹ کے قریب برف جمع ہے جو سیلانیوں کو اپنی طرف کھیچ کرلاتی ہے۔ممبی سے سنتھن آئے سیاح ارون کمار نے بتایاکہ’’ ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگ رہاہے ہم نے اسے قبل اسطرح کی خوبصورتی کبھی نہیں دیکھی ہیجہاں ہر طرف برف ہی برف ہے ،انھوں نے کہا یہ جنت سے کم نہیں ہے جبکہ انھوں نے ملک کے سبھی لوگوں سے سنتھن آنے کی اپیل کی‘‘۔گجرات کی سیاح خاتون اروا فاطمہ نے بتایا کہ وہ پہلے گلمرگ گئے تھے جہاں برف بہت کم تھی جسکے بعد ہم سنتھن آے ’’ہمیں یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ گجرات میں گرمی شدت انتہا پر ہے جسکے بعد ہم اپنے اہل و عیال کے ساتھ کشمیر آے اور یہاں آکر ہمیں گرمی سے راحت ملی‘۔راجستھان سے تعلق رکھنے والی شھیکھا کھڈنیلوال نے بتایا کہ’’ یہ سنتھن ٹاپ ہمارے ملک کی جنت ہے ہم نے کبھی ایسا سوچھا بھی نہیں تھا۔لوگ اسطرح کے سیاحتی مقامات کیلئے بیرون ممالک سیوزلینڈ و دیگر مقامات کا رخ کرتے ہیں‘‘۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کے اس حصے میں آئیںجہاں انھیں بیرونی ملک سے زیادہ مزہ آئیگا۔اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے اطہر علی نے بتایا کہ سنتھن قدرتی طور کافی خوبصورت اور دلکش جگہ ہے جہاں آنے کا لوگ بے صبری سے انتظار کرتے ہیں لیکن یہ جگہ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے ۔محکمہ سیاحت نے اُسے فروغ دینے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔اگرچہ مقامی لوگ یہاں آکر سیاحوں کی خدمت کرتے ہیں لیکن یہ مقام انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار رہا ہے ۔یہاںنہ ہی بیت الخلاء کا کوئی بندوبست ہے اور نہ ہی بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ بنائی گئی ہے ۔رات گزرانے کیلئے لوگوں کو سینکڑوں کلومیٹر واپس ڈکسم یا چھاترو جانا پڑتا ہے جہاں ہرسال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں لیکن باوجود اسکے آج تک کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جسے اس علاقہ کو سیاحتی نقشہ پر لایاجاسکے اور مزید سیاحوں کو اسطرف راغب کیا جاسکے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے معیاری نہیں رہی ہے جبکہ مذکورہ مقام پر سیاحوں کو بنیاد ی سہولیات فراہم کرنے اور بے روز گار نوجوانوں کو مذکورہ مقام پر روز گار فراہم کرنے کیلئے اختیار کی گئی عدم توجہی سمجھ سے بالا تر ہے ۔اگرچہ گزشتہ سال انتظامیہ نے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے سنتھن میدان میں سیاحتی میلے کا اہتمام کیا تھا لیکن یہ پروگرام فلاپ شو ثابت ہوا جہاں سیاحوں کی تعداد نہ کے برابر تھی۔ انتظامیہ نے سیاحوں سے سنتھن ٹاپ آنے کہ اپیل کی تاکہ علاقہ میں سیاحت کو مزید فروغ مل سکے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025
خطہ چناب

عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق

July 2, 2025
خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?