نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ وزیر امیت شاہ نے قدرتی آفات کی وجہ سے صفر نقصان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف کو دہراتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ’آپدا متر‘ منصوبے کے تحت 350 اضلاع کے ایک لاکھ نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ تاکہ وہ فوری طور پر لوگوں کی مدد کر سکیں۔ شاہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 17 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ تجرباتی بنیادوں پر 5500 آپدا متر اور اتنی ہی تعداد میں آپدا سکھیوں کو تربیت دی گئی ہے۔
اس کے نتائج تسلی بخش آنے کے بعد ، مرکزی حکومت نے 350 آفت متاثرہ اضلاع میں گاؤں کی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔