عاصف بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے مفرور ملزم کو پانچ سال بعد گرفتار کرلیا۔ گزشتہ کئی عرصے سے اس شخص کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپہ ماری کررہی ہے جو پچھلے پانچ سال سے گرفتاری سے بچ رہاتھا۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے کہا کہ کشتواڑ پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ ملزم کے بارے میں معلومات تیار کیں جو پچھلے پانچ سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ ملزم ایف آئی آرزیر نمبر 04/2018 دفعہ 302/341/34/آرپی سی کے تحت کیس میں مطلوب تھا ۔پولیس نے معلومات کی بنیاد پر ایک مشتبہ مقام پر چھاپہ مارا اوربالآخر انہوں نے شوپیاں ضلع سے اس شخص کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتار شخص کی شناخت نذیر کھٹانہ ولد حاجی یعقوب کھٹانہ کے طور ہوئی ہے جو کوٹ ضلع ریاسی کا رہائشی ہے۔ ایس ایس پی کشتواڑ نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف ایک اولین ترجیح ہے اور قتل کے اس مطلوب ملزم کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والی ٹیم کی انتھک کوششوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے تحقیقات کے دوران تعاون کے لیے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔