یو این آئی
پورٹ مورسبی//پاپوا نیو گنی کے پہاڑوں کے دور دراز علاقے میں قبائل کے درمیان پرتشدد واقعات میں 64 افراد ہلاک ہو گئے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کمشنر ڈیوڈ میننگ نے کہا ہے کہ افسران اور فوج نے شورش زدہ علاقے سے 64 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔رپورٹ میں مقامی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تصادم کا آغاز اتوار (18 فروری) کی صبح صوبے اینگا کے ضلع وپینمانڈا میں ہوا۔یہ واقعہ دارالحکومت پورٹ مورسبے سے 600 کلومیٹر شمال مغرب میں وابگ قصبے کے قریب پیش آیا، علاقے میں شدید فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قبائلی تنازع کے دوران تمام افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔