عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//ڈپٹی کمشنر سری نگر، محمد اعجاز اسد نے کل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی)، باغی علی مردان خان، نوشہرہ کا دورہ کیا اور قالین کی صنعت کو. ضروری تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے قائم انسٹی ٹیوٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آئی آئی سی ٹی کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا اور ہینڈ ناٹڈ کارپٹ لیبارٹری کی جی آئی ٹیگنگ، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے قالینوں کی ڈیزائن ڈیولپمنٹ، پرانے روایتی قالین کے ڈیزائن کو ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کرنے، نئے اختراعی پروٹو ٹائپس/مصنوعات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر آئی آئی سی ٹی نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ میں ایک جدید ڈائی ہاؤس قائم کیا جا رہا ہے۔