سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ چرٹ علاقے میں گذشتہ رات کے دوران آگ کی ایک واردات رونما ہوئی جس پر قابو پانے کی کوشش میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق گذشتہ رات کے دوران نندا محمد اشرف نامی ایک شہری کے رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوگئی جس کو بجھانے کی کوشش میں دو مقامی افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کی شناخت خورشید احمد شاہ اور فیاض احمد بٹ ساکنان چرٹ کے طور ہوئی ہے۔
مقامی اسپتال سے دونوں کو ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔