قاضی گنڈ سے کپوارہ تک بالائی علاقوں میں برفباری افروٹ میں 8، گھپا ، بنگس اور گریز میں اوسطاً 3انچ برف ریکارڈ

اشفاق سعید

سرینگر // وادی کے بالائی علاقوں میںدرمیانی شب چوتھی بار برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ برفباری (گنڈولہ 2 )افروٹ گلمرگ میں ہوئی جہاں سہ پہر تک 8انچ برف ریکارڈ کی گئی تھی۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وادی کت شمال و جنوب کے بالائی علاقوں میں ہلکی و درمیانہ درجے کی برفباری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اب 28جون تک موسم خشک رہیگا۔ادھرغلام نبی رینہ کے مطابق امرناتھ گھپا کے ارد گرد 3انچ، پنجترنی2انچ، تھا جواس 5انچ،سونہ مرگ کے پہاڑوں پر 4انچ،کھلن مرگ 4انچ،زوجیلا 4انچ اور ویشن سر میں 5انچ برفباری ہوئی۔بانڈی پورہ سے عازم جان کے مطابق گریز ٹائون میں 2انچ،رازدان ٹاپ3انچ،تلیل 2انچ،میو مرگ2انچ اورہر مکھ ٹاپ میں 2انچ ریکارڈ کی گئی۔اشرف چراغ نے اطلاع دی ہے کہ نوگام سیکٹر کے بنگس ویلی سلسلے میں 3انچ برف ریکارڈ کی گئی جبکہ سادھنا ٹاپ کے گردونواح میں ہلکی برفباری ہوئی۔مشتاق الحسن نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ افروٹ گلمرگ میں صبح سویرے سے برفباری کا آغاز ہوا اور سہ پہر تک 8انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ کیساتھ ملنے والے گلمرگ کے پہاڑی سلسلے سن شائن پیک پر 12انچ برف پڑی۔عارف بلوچ کے مطابق امرناتھ گھپا کے پہلگام کی طرف ہلکی برفباری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چند واڑی پہلگام میں ایک انچ، شیش ناگ میں 2 انچ اور مہا گنس میں 3انچ برف ہوئی۔اسکے علاوہ اننت ناگ کے سنتھن ٹاپ میں ایک انچ اورمرگن ٹاپ کوکر ناگ میں 2انچ برف ریکارڈ کی گئی۔پیر کی گلی شوپیان میں ایک انچ اور اسکے پونچھ سلسلے میں 2انچ برفباری ہوئی۔خالد جاوید کے مطابق کولگام کے بالائی علاقوں میں 2انچ اور کونثر ناگ میں 4انچ برف ریکارڈ کی گئی۔بڈگام کے بالائی علاقوں میں بھی کہیں کہیں ہلکی برفباری ہوئی۔