عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//فیئرڈیل موٹرس نے ہفتہ کو پارمپورہ سرینگر کے شو روم میں Tata Tiagoکی نئی جنریشن باضابطہ طور پر متعارف کرا دی۔تقریب میں بینکنگ شعبے کے نمائندوں، صارفین اور آٹوموبائل شوقین افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ٹاٹا موٹرس کی نئی ٹیاگو کو پیش کیا گیا، جسے جدید ڈیزائن، اپ گریڈڈ انٹیریئرز، بہتر سیفٹی فیچرز اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث شرکا نے بے حد سراہا۔
کمپنی کے Everyone Says WOW کیمپیئن کے تحت نئی گاڑی نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔اس موقع پر فیئرڈیل موٹرس کے گروپ جنرل منیجرامیت شرمانے کہا کہ نئی ٹیاگو صارفین کو ایک مکمل تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس گاڑی میں جدید اسٹائل، اسمارٹ کنیکٹیویٹی، اعلیٰ آرام اور بہترین سیفٹی اسٹینڈرڈز شامل ہیں۔تقریب میں پی این بی اورایس بی آئی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور صارفین کے لیے آسان اور قابلِ رسائی فائنانسنگ سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران شرکا کو گاڑی کا قریب سے معائنہ کرنے، فیچرز سمجھنے اور خصوصی لانچ آفرز سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹنے کی رسم اور صارفین کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس نے ایونٹ کو یادگار بنا دیا۔