سرینگر//فیئرڈیل موٹرس کے چیف ایگزیکیٹوافسرامجدخان نے سوموار کو ایس یو ویٹاٹاہیریئرکی جنرل منیجرایازبژھ ،اسٹاف ممبران اور گاہکوں کی موجودگی میں نقاب کشائی کی۔ ایس یو وی ٹاٹاہیریئرنے آٹوایکسپو2018میں جب اِسے پہلی بار پیش کیاگیا،سبھی کو متاثر کیا ہے ۔ ایس یو ویٹاٹاہیریئرملک بھر کے ٹاٹاموٹرس کے بااختیار شوروموں پر12.69لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔SUVٹاٹاہیریئرحقیقی معنوں میں عالمیSUVہے اور اس کاڈئزاین اپنے آپ میں بے مثال ہے ۔ٹاٹا کے ایک بیان کے مطابق اوپٹیمل موڈیولر گلوبل ایڈوانسڈآرکٹ یکچرپر ڈئزائن کی گئی SUVسبھی قسم کے سڑکوں پر چلنے کی اہل ہے۔اس کا اندرون کافی دلکش ہے اور یہ گاہکوں کو لبھائے گا۔