عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکز کے زیر انتظام علاقے میں فٹ بال کی حوصلہ افزائی اور فروغ میں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی غیر معمولی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے جے کے ایس سی کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔سکریٹری سپورٹس کونسل، نزہت گل نے حکومت کی جانب سے ایک شاندار AIFF ایوارڈ نائٹ کے دوران ایوارڈ وصول کیا، جس میں کھیلوں کے متعدد آئیکنز اور معززین نے شرکت کی۔ گالا ایونٹ کا مقصد گزشتہ سال کے دوران ہندوستانی فٹبالرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن منانا تھا۔سکریٹری نے ہندوستان میں فٹ بال کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لئے سپورٹس کونسل کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر AIFF کا شکریہ ادا کیا۔”جموں و کشمیر نے پہلی بار انڈر 16 چیمپئن شپ کے قومی کیمپ کی میزبانی کی۔