Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

فوڈ پوائزننگ ایک جان لیوا مرض | خوراک کے کچھ اجزاء اس کی وجہ بن جاتے ہیں فکر ِ صحت

Towseef
Last updated: February 9, 2025 11:11 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

لیاقت علی جتوئی

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ، دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 16لاکھ افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوتے ہیں۔ فوڈ پوائزننگ آلودہ یا ایکسپائرڈ غذا کھانے کے بعد ہونے والی بیماری کو کہنا جاتا ہے، جس کےباعث موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ یومیہ اوسطً ساڑھے تین سو کے لگ بھگ بچے، دنیا بھر میں آلودہ کھانا کھانے سے مر جاتے ہیں۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق، روز مرہ خوراک کے کچھ اجزا ایسے ہیں جو فوڈ پوائزننگ کی وجہ بن سکتے ہیں۔ جب کوئی فرد کم پکا ہوا یا کچا گوشت کھاتا ہے تو اس کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں کیمپائلوبیکٹر نامی جراثیم (بیکٹیریا) پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ کچھ اور بیکٹیریا بھی ہیں کچے یا کم پکے ہوئے گوشت میں بھی پائے جاتے ہیں اسی لیے، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن تجویز کرتا ہے کہ کچے گوشت کو دھونے میں احتیاط کریں یا نہ دھوئیں۔ سی ڈی سی کے مطابق ’کچے گوشت کو دھونے سے اس میں موجود بیکٹیریا قریبی برتنوں میں پھیل جاتے ہیں۔ یہ پورے باورچی خانے کو متاثر کر سکتا ہے۔ سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اگر گوشت کو صحیح طریقے سے پکایا جائے تو اس کے بیکٹیریا ہلاک ہو جاتے ہیں۔ سی ڈی سی تجویز کرتا ہے کہ اگر کھانے کے بعد کھانا باقی رہ جائے تو اسے دو گھنٹے کے اندر فریج میں رکھنا چاہیے۔ سی ڈی سی کے مطابق اگر گوشت کو فریج میں رکھنا ہے تو اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دینا چاہیے۔ اس سے یہ جلد ٹھنڈا ہو جائے گا اور اس کے بیکٹیریا کی افزائش کی رفتار کم ہو جائے گی۔

تازہ ہری سبزیاں کھانے کے بہت سے فوائد ہیں۔ تاہم بعض اوقات یہ سبزیاں کئی بیماریوں اور انفیکشن کا سبب بن جاتی ہیں۔ کچی سبزیوں میں بیکٹیریا جیسے ای کولی، سالمونیلا اور لسٹیریا شامل ہو سکتے ہیں۔ کچی سبزیاں جہاں کھیت سے کچن تک پہنچتی ہیں، وہیں ان میں ہر جگہ بیکٹیریا کے انفیکشن ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ کئی بار کچن کی گندگی سے ہری سبزیاں بھی متاثر ہو جاتی ہیں، اسی لیے کچی ہری سبزیوں کو اچھی طرح دھو کر ہی کھانا چاہیے۔ آج کل سبزیوں کی کاشت انتہائی غیر محفوظ ماحول میں کی جاتی ہے۔ ان پر کئی قسم کی کیڑے مار دوائیں چھڑکی جاتی ہیں۔ اس لیے سبزیوں اور پھلوں کو نمکین پانی میں اچھی طرح دھو کر ہی استعمال کرنا چاہیے۔ دوسری صورت میں ان سے الرجی یا انفیکشن کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔نان پاسچرائزڈ یا ایسا دودھ جس سے جراثیم کا خاتمہ نہ کیا گیا ہو اور اس سے بنی مصنوعات سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بھی ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ ای کولی، سالمونیلا ، لسٹیریا، کیمپائلوبیکٹر اور کرپٹو سپورڈیم جیسے بیکٹیریا کچے دودھ میں موجود ہو سکتے ہیں۔ ایسے دودھ سے بنی آئس کریم اور دہی بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ دودھ کو پاسچرائز کرنے یا ابالنے سے اس میں موجود بیکٹیریا ختم ہو جاتے ہیں۔ دودھ کو گرم کرنے سے اس کے غذائی عناصر میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ کچا دودھ پینے سے آنتوں کی ٹی بی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔کچے انڈوں میں سالمونیلا بیکٹیریا ہوتا ہے۔ یہ بیکٹیریا انڈے میں اس وقت بھی موجود ہو سکتے ہیں جب یہ واضح طور پر نظر آ رہا ہو اور اس کے خول میں کوئی شگاف نہ ہو۔ اسی لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ صرف پاسچرائزڈ یا ابلے ہوئے انڈے ہی استعمال کیے جائیں۔ سی ڈی سی تجویز کرتی ہے کہ انڈوں کو اس وقت تک ابالنا چاہیے جب تک کہ سفید اور زردی دونوں سیٹ نہ ہوجائیں۔ سی ڈی سی کا مشورہ ہے کہ انڈوں کو فریج میں رکھتے وقت ریفریجریٹر کا درجہ حرارت انڈوں کے حساب سے سیٹ کیا جائے۔ جہاں تک ممکن ہو صرف تازہ انڈے ہی استعمال کریں۔

کچی مچھلی میں بیکٹیریا کے ساتھ کئی قسم کے وائرس بھی ہوتے ہیں۔ اسی لیے مچھلی کو کچا کھایا جائے تو کئی طرح کی بیماریاں لگنے یا کئی بار اموات کا اندیشہ رہتا ہے۔ اسی لیے سی ڈی سی کا مشورہ ہے کہ مچھلی کو اچھی طرح دھو کر پکانے کے بعد کھایا جائے۔ آج کل مچھلیوں کو آلودہ اور گندے ماحول میں پالا جاتا ہے۔ ایسی مچھلی کھانے سے کئی قسم کے انفیکشن ہو سکتے ہیں۔

پھوٹے ہوئے یا ایسے اناج جن میں اُگنے کا عمل شروع ہو چکا ہو، اگرچہ آپ کی صحت کے لیے بہت اچھے ہیں۔ وہ ہلکی گرمی اور نمی میں تیار ہوتے ہیں۔ تاہم ایسے ماحول میں بیکٹیریا بھی بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بعض اوقات سپراؤٹس میں سالمونیلا جیسے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔گندم کا آٹا ہو یا کوئی اور قسم، اسے گوندھ کر رکھنے سے کئی قسم کے بیکٹیریا جنم لیتے ہیں۔ لہٰذا، سی ڈی سی تجویز کرتی ہے کہ کچا گندم کا آٹا فوری طور پراستعمال کر لیا جائے۔اسے کبھی بھی گوندھ کر اگلے دن استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ آٹے کو جتنا تازہ گوندھا جائے گا، یہ اتنا ہی صحت بخش ہوگا۔سبزیاں ہوں یا آٹا، انھیں زیادہ دیر تک کچن میں نہیں رکھنا چاہیے۔ کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں بیکٹیریا بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

طب تحقیق اور سائنسمضامین

زندگی گزارنے کا فن ( سائنس آف لیونگ) — | کشمیر کے تعلیمی نظام میں ایک نئی جہت کی ضرورت فکرو فہم

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! کتب بینی کی روایت دَم توڑ رہی ہے فکر انگیز

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

گرمائی تعطیلات اور گرمی کا موسم فکر و ادراک

June 30, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

! سیکھنے میں کیسی شرم؟ سوال علم کی ابتدا ہے

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?