Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

فورسز نے پونچھ حد متارکہ پر دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔3دہشت گرد زندہ پکڑے گئے، فوجی اہلکار زخمی، 12 کلو گرام آئی ای ڈی،منشیات ودیگر اسلحہ برآمد

Towseef
Last updated: June 1, 2023 1:41 am
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

حسین محتشم

پونچھ //پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے گلپور کے علاقے میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، ان سے منشیات کی ایک بڑی کھیپ، بارہ کلو گرام دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) برآمد ہوئی ہے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق پونچھ کے گاؤں کھڑی کرماڑاسے ہے اور وہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول سے دراندازی کر رہے تھے۔

 

جموں کے دفاعی ترجمان کے ذریعہ جاری کردہ فوج کے سرکاری بیان میں لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں، دہشت گردوں کو پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر اس وقت روکا گیا جب وہ 30 اور 31 مئی کی درمیانی رات خراب موسم اور تیز بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حد متارکہ کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ’’درمیان شب 1:30بجے کے قریب نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے بعدان کو چیلنج کیاگیا تاہم انہوں نے فائرنگ کی جبکہ فوج کی جوابی فائرنگ میں کچھ دہشت گرد مارے گئے ۔

 

اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ’’خون کے نشانات ملے اور تلاشی کے دوران تین دہشت گرد پکڑے گئے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہتھیار، ایک آئی ای ڈی اور نارکو سمیت جنگی سامان برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ میں فوج کا ایک سپاہی زخمی ہوا اور اسے نکال لیا گیا ہے جبکہ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔فورسز نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور منشیات کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔

 

بازیابی میں میگزین میں بیلنس 10 راؤنڈز کے ساتھ ایک AK56 رائفل ،دو پستول بمعہ دو میگزین اور ستر راؤنڈز، جدید ترین برتن میں چھپایا گیا ایک بارہ کلو گرام آئی ای ڈی، چھ چینی دستی بم اور منشیات کے بیس پیکٹ وغیرہ برآمد کئے گئے ہیں ۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پکڑے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق پونچھ کے گاؤں کھڑی کرماڑہ سے ہے اور ان کی شناخت محمد ریاض (23) ولد محمد فاروق سکنہ کرماڑہ، محمد فاروق (26) ولد محمد رفیق سکنہ کرماڑہ اورمحمد زبیر (22) ولد محمد رزاق سکنہ کرماڑہ کے طورپر ہوئی ہے ۔

 

ان میں سے محمد فاروق (26) ولد محمد رفیق گولی لگنے سے زخمی ہے اور اس وقت مقامی سول ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ دیگر دو کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ جاری ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے منشیات کے بیس پیکٹ ہیروئن نما ہے جو کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لئے نارکو ٹیرر ماڈیول کے حصے کے طور پر اسمگل کی جا رہی تھی۔

 

گرفتار افراد کے گھروں کی تلاشی لی گئی

 

عشرت حسین بٹ

پونچھ//پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر میں تین مشتبہ افرادکی گرفتاری کے بعد سیکورٹی فورسز نے گرفتارشدگان کے رہائشی مکانوں کو محاصرے میں لے کر پڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر میں بدھ کو اللصبح سیکورٹی فورسز نے مختصر تصادم کے دوران تین مقامی ملی ٹینٹوں کو حراست میں لے لیا ۔

 

انہوں نے بتایا کہ پوچھ تا چھ کے بعد سیکورٹی فورسز کو پتہ چلا ہے کہ تینوں گرفتار شدہ ملی ٹینٹ پونچھ کے کرماڑا علاقے کے رہنے والے ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے گھروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی گئی جبکہ آس پاس ان کے رشتہ داروں کے گھروں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے ۔

 

حکام کے مطابق اس سازش میں کئی اور لوگوں کے ملوث ہونے کے پیش نظر گرفتار ملی ٹینٹوںکے گھروں کے ساتھ ساتھ آبائی علاقوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔ ایس ایس پی پونچھ وینے کمار نے اس آپریشن کو کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ ملی ٹینٹوں سے پوچھ تا چھ جاری ہے جس سے سیکورٹی فورسز کو مزید کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

پیر پنچال

سرنکوٹ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ تباہ کی ہینڈ گرینیڈ، گولیاں اور قابل اعتراض مواد برآمد،تحقیقات جاری

July 5, 2025
پیر پنچال

حد متارکہ پر3ہفتوں میں 3 دراندازی کی کوششیں، سیکورٹی ادارے متحرک مونسون میں دھند کے دوران مزید کوششوں کا خدشہ

July 4, 2025
پیر پنچال

بابا غلام شاہ بادشاہ کا سالانہ عرس 5 اور 6 جولائی کو ہوگا ڈی سی، ایس ایس پی راجوری نے درگاہ کا دورہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی

July 4, 2025
پیر پنچال

سیرت النبی کانفرنس سے قبل منڈی میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?