بارہمولہ //شمالی کشمیر کے کنزر ٹنگمرگ علاقے میں قائم ٹائون ہال کی سیکورٹی پر تعینات آئی ٹی بی پی افسر نے خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)4 بٹالین سے وابستہ سب انسپکٹر چندر منی نے سنیچر کی صبح ٹائون ہال کنزر میں اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا دیگر اہلکار گولی کی آواز سننے کے بعد یہاں فوراً پہنچ گئے ۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کرکے واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔