نیوز ڈیسک
سرینگر//جمعہ کو سرینگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔اُدھرسرینگر کے ہی ایک نوعمر لڑکے نے کوکرناگ میں ننہال کے گھر میں مبینہ طورپر خود کو پھانسی دیکر اپنی زندگی کاخاتمہ کرڈالا۔ آر ٹی سی ہمہامہ میں تعینات سی آرپی ایف سب انسپکٹر کلدیپ سنگھ نے آدھی رات کے قریب سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی اور اُنہیں ایس ایم ایچ ایس سرینگر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ اس واقعہ میں174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اُدھر رام باغ کے ایک17 سالہ لڑکے نے جو گوہالن کوکرناگ میں ننہال کے گھر پر تھا ، نے خود کو پھانسی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔