عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// فوج کے 15 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 26 سے 30 ستمبر 2023 تک وادی کشمیر کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہرموکھ کو کامیابی سے سر کر کے ایک یادگار فتح حاصل کی۔ یہ مہم فوج کی ایلیٹ بٹالین کی کوہ پیماؤں ٹیم نے اپنی پلاٹینم جوبلی کی یاد میں شروع کی ۔
ان مہم جوئوں نے سطح سمندر سے 5142 میٹر (16870 فٹ) کی بلندی پرہرموکھ کی چوٹی تک پہنچنے کے لیے ایک جرات مندانہ مہم کا آغاز کیا۔ 26 ستمبر کو شروع ہونے والے چیلنجنگ سفر نے انسانی برداشت کی حدوں کو جانچا اور ہندوستانی فوج کی غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کیا۔اس مہم کو 03 اکتوبر 2023 کو لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، جی او سی چنار کور نے جھنڈی دکھائی تھی جنہوں نے اس چیلنجنگ کارنامے کو مکمل کرنے پر ٹیم کی تعریف کی۔کشمیر کی سب سے اونچی چوٹیوں میں سے ایک کو فتح کرنے کا اس کا عزم بھی کسی قسم کی مشکلات کے باوجود، قوم کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی کے لیے ہمدردی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے۔