ترال//ترال کے واگڈ علاقے میں فوج نے ایک سرگرم جنگجوں کے والد کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دورا ن لوگوں کی مارپیٹ کی جس میں کئی افراد کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ علاقے میں مارپیٹ کے خلاف مکمل ہڑتا ل رہی ۔جنوبی کشمیر کے تحصیل آری پل کے تحت آنے والے واگڈ علاقے میں اتوار کے صبح مقامی فوجی کیمپ کی ایک پارٹی گاوں میں داخل ہو کر سرگرم جنگجومشتاق احمد چوپان کے والد غلام احمد چوپان اور اسکے چھوٹے بھائی کو گرفتار کرنے کی غرض سے ان کے گھر میں داخل ہوئی۔ مقامی آبادی کے مطابق فوجی اہلکارنے غلام احمد کو انکے چھوٹے بیٹے کو بلانے کیلئے کہا ۔اسی دوران مذکورہ پڑوسی دکاندارپر ٹوٹ پڑے اس موقعے پرخواتین اور مرد گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔علاقے میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ترال ستورہ روڑ پر دن بھر دھرنا دیکر احتجاج درج کیا گیا۔