گلمرگ//چوتھے کھیلو انڈیا سرمائی کھیل شروع ہونے کے ساتھ ہی، جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور اس سے وابستہ محکموں نے پہلے دن قریبی رابطہ کاری اور ہم آہنگی کے ساتھ نارڈک اسکیئنگ (Nordic Skiing)کے دو ایونٹس کا انعقاد کیا۔سیزن کے پہلے کھیل میں حصہ لینے والی 20 خواتین کھلاڑی مختلف ریاستوں اور تنظیموں کی نمائندگی کرتی ہیں جن میں ITBP سے دس، گجرات سے دو، ہماچل پردیش سے دو، لداخ سے دو اور کرناٹک، میگھالیہ، ہریانہ اور اتراکھنڈ سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔نارڈک اسپورٹس ایونٹ میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والی بھوانی تھیکڈا فاتح رہیں جبکہ آئی ٹی بی پی کی سلما سورینگ اور سپنا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسپرنٹ 10 کلومیٹر کے لیے نارڈک مینز کے لیے دن کے لیے طے شدہ دوسرے کھیلوں کے ایونٹ میں تینتیس کھلاڑیوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی جن میں فوج کے دس، آئی ٹی بی پی کے نو، جموں و کشمیر کے پانچ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک سے دو دواور مغربی بنگال سے ایک کھلاڑی شامل تھے۔مردوں کے زمرے میں تینوں پوزیشنیں فوج نے حاصل کیں۔پدما نمگیل نے پہلی، منگیت نے دوسری جبکہ رمیز احمد پڈر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کھیلوں کا آغازبانڈہ پاتھر روایتی مقامی ثقافتی پیش کش کے درمیان ہوا جس نے اس موقع کو موسیقی اور روح پرور جوہر کے ساتھ پیش کیا۔