عظمیٰ نیوز سروس
جموں// حکام نے بتایا کہ یوم جمہوریہ سے پہلے، ہفتہ کو کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں چوکس فوجیوں نے TOB موار، پنچایت بٹودی بلاور ضلع کٹھوعہ میں ایک عارضی آرمی کیمپ کے الرٹ سنتری پوسٹ نے صبح تقریبا ً1:20 بجے مشتبہ نقل و حرکت دیکھی اور فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوںنے جوابی فائرنگ کی اور دونوں فریقوں کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،تاہم، دونوں طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملی ٹینٹ، جن کی تعداد تین تھی، قریبی جنگل میں بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ فوی دستوں نے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔