فوج نے مٹھائیاں تقسیم کی

مینڈھر //دیوالی کے موقعہ پر فوج کی جانب سے مینڈھر کے مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔فوج کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں قائم مدرسے کے طلباء ،ناری نکتین ،ہنو مان مندور اور گوردورہ صاحب میں جا کر مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔اس دوران فوجی اہلکاروں نے کہا کہ ہندوستاں مختلف فرقوں کی وجہ سے ایک منفرد شناخت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دیوالی خوشیوں کا تہوار ہے جبکہ وہ اپنے گھروں سے دور مینڈھر کے معززین و بچوں کیساتھ دیوالی کی خوشیاں منانے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔فوجی اہلکاروں نے مختلف مذہبی مقامات پر جا کر مٹھائیاں تقسیم کی اور بچوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔