مینڈھر //فوج کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن کے گور نمنٹ مڈل سکول منکوٹ میں ایک طبی و ویکسی نیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔حد متارکہ کے قریب قائم کردہ سرکاری سکول میں فوج کے ایس آف سپیڈ ڈویژن کی جانب سے صفرلائن کے قریبی علاقہ میں آباد لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے مذکورہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس کیمپ کے دوران جہاں مریضوں کا طبی معائینہ کر کے ان کو کووڈ کی ویکسین فراہم کی گئی وہائیں فوج کی جانب سے کووڈ کے سلسلہ میں مکینوں کو بنیادی جانکاری و احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں بھی بیدار کیا گیا ۔آزادی کے امرت مہا اتسو کی مناسبت سے منعقد کیمپ کے دوران ملحقہ علاقہ کے 550مریضوں کا معائینہ کر کے ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔اس کیمپ کے دوران سکول میں ایک مصوری مقابلے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او مینڈھر سید ظہیر عباس جعفری، بی ڈی سی چیئرمین منکوٹ امان اللہ چوہدری، سرپنچ، پنچ اور مقامی آبادی نے فوج کی جانب سے فراہم کی جارہی خدمات کی تعریف کی ۔