عشرت حسین بٹ
منڈی// پونچھ بریگیڈ کی ڈوڈہ آرمی بٹالین کی جانب سے ضلع پونچھ میں ہند پاک سرحد کے عین قریب سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء و طالبات میں کتابیں اور کاپیاں تقسیم کی ۔ یہاں جاری ایک بیان کے مطابق حد متارکہ کے قریب سرکار کی طرف سے قائم کردہ ہائی سکول کیاں جاٹا اور چلری سکول میں سدبھاونا سکیم کے تحت درجہ اول تا پانچویں جماعت کے سکولی بچوں میں کتابیں اور کاپیاں تقسیم کیں۔ اس موقہ پر کل 71طلباء و طالبات سٹیشنر دی گئی۔ بیان کے مطابق فوج یہ ان کاموں کو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں میں تعلیم کو عام کیا جائے اور دور دراز علاقوں میں رہ رہے غریب والدین کے بچے ایسے پروگراموں کے ذریعہ تعلیم کی طرف راغب ہو سکیں اور حکومت کی طرف سے چلائے جا رہے سرو شکشا ابھیان کو بھی عملی جامعہ پہنایا جائے ۔