نئی دلی //سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہاہے کہ متحدہ ترقیاتی محاذ (یو پی اے) حکومت کو اس رپورٹ کو قبول کرکے اس پر عمل درآمد کرنا چاہئے تھا ،جو اس وقت مرکز کی جانب سے کشمیر مسئلے پر تعینات کئے گئے مذاکرات کاروں کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔سابق مرکزی وزیر نے جس انداز سے اس رپورٹ کے ساتھ مرکزی حکومت کا وطیرہ رکھا گیا ،اسکے لئے وہ ذاتی طور معذرت خواہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر مسئلہ حل کرنے کیلئے مذاکرات ہی آگے جانے کا واحد راستہ ہے ۔لوک مت نیشنل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے کہاکہ افسہا قانو ن میں ترمیم کرکے اسکے غیر انسانی شقوں کو ختم کرنے سے ریاست جموں وکشمیر کی طرف ایک مضبوط پیغام جائے گا ْانہوں نے جموں وکشمیر میں ملٹری اپروج کو سب سے بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس طرز سے زیادہ سے زیادہ نوجواب عسکریت کی طرف راغب ہوگئے ۔چدمبرم نے کہاکہ اس وقت مزاکرعات کاروں نے بہترین کام کیا ۔ہمیں اس رپورٹ پر کام کرنا چاہئے تھا ۔مجھے اس پر افسوس ہے ۔سابق وزیر داخلہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔