اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے کھیلینی درگا نگر میں ایک المناک حادثہ میں فوج اہلکار سمیت دو نوجوان چناب میں غرقاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو دوپہر دو بجے کے قریب روہت سنگھ (25)ولد رمیش کمار و سنیل کمار (24)ولد رام راج ساکنہ درگا نگر کھیلینی اپنے کسی رشتہ دار کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد چناب کے کنارے ہاتھ دھونے لگے اور اسی اثنا میں ان کا پاو ¿ں پھسل گیا اور دونوں نوجوان چناب میں بہہ گئے۔ روہت کمار بھارتی فوج میں بطور سپاہی تعینات تھے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس ،ایس ڈی آر ایف و سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچاو ¿ کاروائی شروع کی تاہم آخری اطلاع ملنے تک دونوں غرقاب ہوئے جوانوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایس ایچ او ڈوڈہ اورن پرکاش نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دونوں نوجوان چناب میں بہہ گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوان چناب کے کنارے پر تھے جس وقت ان کا پاو ¿ں پھسل گیا اور چناب کے تیز بہاو ¿ میں جاگرے۔ ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔