عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ//پونچھ کے بہرام گلہ علاقے میں جمعہ کو ایک آرمی جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) گہری کھائی میں پھسل کر جان کی بازی ہار گیا۔یہ واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب اے ڈی پی پارٹی ڈھوک پتنکور، بہرام گلہ میں معمول کی گشت پر تھی۔دفاعی ذرائع نے مزید کہا کہ ” گشت کے دوران، صوبیدار سجیش کے اچانک پھسل کر گہری کھائی میں جا گرے، جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ لاش کو فوجیوں نے نکال لیا ہے اور اسے بہرام گلہ لایا جا رہا ہے۔