جموں//دوروزقبل پونچھ کے کرشناگھاٹی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے ہندوستانی فوج کے دواہلکاروں کوہلاک کرکے ان کی لاشوں کومسخ کرنے کے خلاف کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستی ومرکزی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔یہاں شہیدی چوک جموں میں کانگریس کے درجنوں کارکنان نے جمع ہوکر پاکستانی وزیراعظم کاپتلانذرآتش کیا۔اس دوران مظاہرین نے کہاکہ مودی نے کہاتھاکہ وہ حکومت میں آنے پر پاکستان کیخلاف سخت کارروائی کریں گے لیکن ایساکچھ بھی نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مذموم حرکتوں کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کوڈھیل دینے کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دارہے۔اس سے قبل پی سی سی دفترمیں ضلع صدرانل چوپڑہ کی قیادت میں تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی جس میں مہلوک فوجی اہلکاروں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کااظہارکیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں کانتابھان نائب صدرپی سی سی ، کرشن لال گپتا، بی بی گپتا، مدن لال ملانگر، بی ایس مستانہ ، پی ایس چوہان، چوہدری سکھ دیو سنگھ ، رام پرکاش مگوترہ، رچھپال سنگھ، سنیل کمار، کلبوشن شرما، نریش مینی، چنچل پوپلی،گوربھ چوپڑہ، جوتی وید، میاں نذیراحمد،پرشوتم مہرا، بلبیربالی، وجے سنگھ چب، اتم سنگھ، سمیرچوہدری ودیگران شامل تھے۔