عظمیٰ نیوز سروس
جموں//بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْگ، جو جموں و کشمیر کے پارٹی انچارج بھی ہیں، نے اننت ناگ اور راجوری انکاؤنٹر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک آرمی کرنل اور ایک میجر سمیت تین سینئر سیکورٹی افسران کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے بہادر افسران کے قاتلوں کو سزا نہیں دی جائے گی۔ 19آر آرکے کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ،میجر آشیش دھونچک، ڈی وائی ایس پی ہمایوں بٹ اور دو دیگراہلکاروں کو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چگ نے کہا کہ یہ دہشت گردوں کی ایک مایوس کن کارروائی ہے جو سیکورٹی فورسز کے دباؤ کی وجہ سے مایوس ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس سے ان کے عزائم کو فیصلہ کن طور پر ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز کے عزم کو مزید تقویت ملے گی،ہماری بہادر افواج کے اہلکاروں کی قربانی “ناقابل فراموش” ہے اور قاتلوں کو “سزا دی جائے گی”۔چگ نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو زخم دینے کے لیے دن رات اپنے مذموم حربے استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے ہلاکتوں کی مذمت کی اور فورسز کے مقتول اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔