عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
تالاہاسی// فلوریڈا میں ایک خاتون کا شکار کرنے والے 13 فٹ لمبے مگرمچھ کو مار دیا گیا۔مقامی میڈیا نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔اطلاعات کے مطابق 41 سالہ صبرینا پیخام اپنے خاندان کے ساتھ کیمپ میں مقیم تھیں۔ خاتون پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کسی کام سے نہر کے قریب سے گزر رہی تھی۔ اسی وقت گھات لگائے بیٹھے مگرمچھ نے اسے اپنے جبڑے میں پکڑ لیا جس کے بعد خاتون کی موت ہو گئی۔متوفی کی بیٹی بریونا ڈورس نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، ‘‘ماں پر کیمپ کی طرف جاتے ہوئے حملہ ہوا۔ اتنے بڑے مگرمچھ کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ بہت سے چھوٹے سائز کے مگرمچھ نہر میں رہتے ہیں۔ان سے میرے بچوں کو بھی خطرہ ہے جو اس علاقے میں کھیلتے ہیں۔مقامی رہائشی جیمارکس بلارڈ نے بتایا کہ وہ نوکری کے انٹرویو کے لیے جا رہے تھے جب انہوں نے لارگو کینال میں ایک مگرمچھ کے منھ میں پتلا جیسا کچھ دیکھا ۔ اس کے بعد امدادی کارکنوں کو اطلاع دی گئی۔