سرینگر// سول لائنز میں جہانگیر چوک میں فلائی اور پر لوہے کے پٹے اکھڑ آئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آنے کا احتمال ہے ۔کئی ڈرائیوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فلائی اور پر لوہے کے پٹے اکھڑآنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے کیونکہ فلائی اور کے بیچوں بیچ لوہے کے ان پٹوں سے گاڑیاں ٹکرانے کا خطرہ ہے ۔فلائی اور سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کا گذر ہوتا ہے اورفلائی اور سڑک کے بیچوں بیچ لوہے کے ان پٹوں سے ٹکراتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے یہ صورتحال ہے اور متعلقہ محکمہ اس کی طرف توجہ نہیں دے رہا ہے ۔فاروق احمد نامی ایک ڈرائیور نے بتایا کہ اگرچہ فلائی اور سے روزانہ اعلیٰ آفیسران کا گذر ہوتا ہے تاہم اس کی مرمت نہیں کی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس کی جلد مرمت نہیں کی گئی تو فلائی اور پر کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔