عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت سرتاج احمد شاہ نے کل سری نگر ضلع کے علاقے فقیر گجری کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں مکئی کے بیج گاؤں کے مختلف پلاٹوں کا معائنہ کیا اور فائدہ اٹھانے والے کسانوں سے بات چیت کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکئی کا بیج گاؤں دس ہیکٹر اراضی پر بچھایا گیا ہے۔متعلقہ کسانوں سے بات کرتے ہوئے جے ڈی نے کہا کہ سیڈ ولیج پروگرام کے پیچھے زیادہ پیداوار اور پیداواری صلاحیت کے ساتھ نئی فصلوں کی اقسام متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کسانوں کی سماجی و اقتصادی تبدیلی کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو نئی اقسام کو اپنانے اور مختلف فصلوں کی سائنسی خطوط پر کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔جے ڈی نے متعلقہ افسران کوکہا کہ وہ کاشتکار برادری کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں اور انہیں اپنی کٹائی سے پہلے اور بعد کی زراعت کی سرگرمیوں کے دوران تمام تکنیکی رہنمائی فراہم کریں۔